اختلافات یا سیاسی داو پیچ: حمزہ شہباز کے نامزد کسی بھی امیدوار کوضمنی انتخابات کےلئےٹکٹ نہ مل سکا

21

لاہور : ضمنی انتخابات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نامزد کسی بھی امیدوار کو  پارٹی کی طرف سے ٹکٹ جاری نہ کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق، حمزہ شہباز  اپنے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 147 میں  ضمنی انتخابات کے لئے کبیر تاج اور ماجد ظہور کا نام دیا تھا تاہم اس حلقے شاہدرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ریاض ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

 

اسی طرح حمزہ شہباز اپنے والد شہباز شریف کی جانب سے خالی حلقے پی پی 164 میں عمران گورایہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگر  اس حلقےمیں ایم این اے ملک مبشر کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.