لاہور:پنجاب میں محسن نقوی سمیت 7 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود اور طلال چوہدری و دیگر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینیٹرز میں مسلم لیگ ن کے پرویز رشید، ناصر بٹ ، احد چیمہ ، سنی اتحاد کونسل کے زلفی بخاری اور حامد خان بھی شامل ہیں۔
7جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں تھے۔ تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے 5 اور تحریک انصاف کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.