صدارتی الیکشن: آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور

22

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

 

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔

 

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔

 

فاروق نائیک  کا کہنا ہے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.