وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران شیر افضل مروت اور لطیف کھوسہ سوتے رہے

47

 

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوگئے ہیں۔انہیں 201 ووٹ ملے ہیں ان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان سوتے رہے۔

 

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت اپنی سیٹ پر بیٹھ کر سو رہے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران بھی لاہور سے منتخب ہونے والے سردار لطیف کھوسہ سوتے رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.