پشاور : وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف اٹھالیا۔حلف برادری کی تقریب گورنرہاوس میں ہوئی ۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔
حلف برادری کی تقریب میں سینیٹر اعظم سواتی اور بابر اعوان کے علاوہ اراکین اسمبلی، اعلی افسران اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔
علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 23ویں منتخب وزیراعلی ہیں۔ انہیں کے پی اسمبلی نے کل وزیر اعلیٰ منتخب کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.