سینیٹ میں سندھ کی 2 نشستوں پر الیکشن14 مارچ کو ہوگا، شیڈول جاری

72

کراچی:سینیٹ میں سندھ کی 2 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے مختلف ارکان کی قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے سے خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ان نشستوں پر انتخاب 14 مارچ کو ہوگا۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 2 اور 3 مارچ کو جمع کروائے جاسکیں گے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 3 مارچ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 5 مارچ کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 7 مارچ،ان پر ٹربیونل کی جانب سے فیصلے 9 مارچ جبکہ کاغذات نامزدگی 10 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے۔

 

پولنگ 14 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کی عمارتوں میں 9 سے 4 بجے تک ہوگی۔

 

الیکشن کمشنر سندھ کو سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.