سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار نامزد

31

اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل  نے محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوارنامزد کردیا۔ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کےنام کی منظوری دے دی۔ محمودخان اچکزئی آج صدارتی امیدوار کے کاغذات جمع کرائیں گے۔

 

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے نامزدگی فارم حاصل کیے۔فاروق ایچ نائیک آج آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگیجمع کرائیں گے۔

 

صدرپاکستان  کیلئےآصف زرداری اورمحمودخان اچکزئی  کامقابلہ ہوگا۔

 

کاغذات نامزدگی آج 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جاسکیں گے۔  جانچ پڑتال 4 مارچ کو ہوگی۔صدارت کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو ایک بجے آویزاں کی جائے گی۔۔ پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔ صدر پاکستان کے انتخاب کے لئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

 

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔سینیٹ ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران ووٹ کے ذریعے صدر کا انتخاب کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.