ریحام خان کا "چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ” کے نام سے فلم بنانے کا اعلان

112

 

اسلام آباد : معروف اینکر پرسن اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ 8 سال بعد اپنی دوسری فلم چیمہ، چٹھہ اینڈ باجوہ بنانے جارہی ہیں۔

 

ریحام خان نے اپنی پہلی فلم جانان 2016 میں ریلیز کی تھی، جس میں علی رضمن، بلال اشرف اور ہانیہ عامر سمیت دیگر نے کردار ادا کیے تھے اور ہانیہ عامر نے اداکاری کا آغاز بھی اسی قلم سے کیا تھا۔

 

جانان کی کامیابی کے بعد ہانیہ عامر کو بھی شہرت ملی تھی اور ریحام خان نے اب اعتراف کیا کہ انہیں پہلی فلم بنانے سے اچھی خاصی کمائی ہوئی تھی اور اب وہ دوسری فلم بنانے جارہی ہیں۔

 

ریحام خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کو ریلیز کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اور ان کی فلموں کی نمائش سے ہی پاکستانی فلمیں دیکھی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.