شیر افضل کی بیرسٹر گوہر سے ملاقات، گلے مل کر شکوے ختم کردیے

109

اسلام آ باد:شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں گلے مل کر سارے گلے شکوے ختم کردیے ۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس موقع پر ویڈیو بیان میں شیر افضل  مروت کا کہنا تھاکہ میرے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مخالفت اور شوکاز کی باتیں ہورہی ہیں، بیرسٹر گوہر کے ساتھ میرا تعلق سالوں پرانا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا بطور چیئرمین میں تائید کنندہ تھا، آج بیرسٹر گوہر کوگلے لگایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ورکرز کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، بیرسٹر گوہر آنے والے وقت میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین رہیں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے آپسی اختلاف میں نہیں پڑنا۔

تبصرے بند ہیں.