23 فروری کو پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب

22

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 23 فروری بروز جمعہ کو پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا ۔

اجلاس میں تمام نگران صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

 

یہ پنجاب کابینہ کا 42 واں اجلاس ہوگا، اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ کمیٹی روم میں ہوگا۔

 

اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی الوداعی خطاب بھی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.