واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد کم کردی

94

کیلیفورنیا :وٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد کم کردی گئی ۔  انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔

برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا لیکن اب میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن نے تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کر دی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی لا رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے کم ہوکر 13 ہوجائے گی۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے زیر استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.