چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ استعفیٰ دیں:بیرسٹر گوہر

39

اسلام آباد :پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فارم 45 کی ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کیے جائیں۔ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا نتیجہ نہیں آتا تو آئی ایم ایف پروگرام بھی متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کے ساتھ ہم جائیں گے۔ ہم صوبائی اسمبلی میں سنی اتحاد کے ساتھ تھے۔کمشنر پنڈی وسل بلور تھے انہوں نے بتایا دھاندلی کس طرح ہوئی۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

تبصرے بند ہیں.