لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی سے مشاورت کےبعد کیا گیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔
پارٹی ترجمان قیصر شریف کہتےہیں،الیکشن نتائج رات کوروک کر بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی بجائے معاملات کہیں اور سے کنٹرول ہورہے ہیں۔الیکشن دھاندلی پر چیف جسٹس عدالتی کمیشن تشکیل دیں۔ بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ کے پی میں ہمارے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعہ ہرایا گیا۔جماعت اسلامی الیکشن نتائج کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنا دےگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پشاور کی صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں رہی، اب جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ جماعت اسلامی کے ساتھ صرف کے پی میں حکومت سازی پر بات چیت چل رہی تھی، حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کو دیکھا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.