برطانیہ کا پاکستانی انتخابات میں شفافیت اور جماعتوں کی شمولیت کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار

39

لندن: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے پاکستان کے انتخابات کی شفافیت اور شمولیت کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ افسوس ہے تمام جماعتوں کو باضابطہ طور پر حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعض رہنماؤں کو روکنے اور انتخابی نشان نہ دینے کیلئے قانونی ضوابط استعمال کیے گئے۔

 

لارڈ ڈیوڈ کیمرون نے کہا پولنگ کے دن انٹرنیٹ کی بندش کو نوٹ کیا ہے۔ نتائج کے اعلان میں تاخیر اور گنتی میں بےضابطگیاں بھی نوٹ کی ہیں۔

 

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ حکام کو معلومات تک آزادانہ رسائی اور قانون کی حکمرانی سمیت بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھنا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مداخلت سے پاک، آزاد، منصفانہ اور شفاف عدالتی نظام کی کوشش کی جائے۔

 

برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں ووٹ دینے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.