کراچی میں ہم 10 سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہیں، باقی 12 سیٹوں پر ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں جیتیں گی: مراد علی شاہ

11

کراچی :مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہم 10 سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہیں،  باقی 12 سیٹوں پر ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں جیتیں گی۔  مراد علی شاہ  نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   کراچی میں ہم 10 سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہیں،  باقی 12 سیٹوں پر ایم کیو ایم اور دیگر جماعتیں جیتیں گی۔

مراد علی شاہ  نے مزید کہاکہ  شام پانچ بجے پولنگ ختم ہو جاتی ہے، پولنگ بوتھ کی گنتی دو گھنٹے میں مکمل ہو جانے چاہیے لیکن اب تک نتائج نہیں آئے جو بات باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ آر اوز نے رات دو بجے تک نتائج دینے ہیں، صبح 10 تک پریزائیڈنگ افسران نے نتائج دینے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت بھی آزاد اراکین کی وجہ سے قائم ہوئی تھی، ہم بھی اپنی حکومت بنانے کیلئے ان آزادامیدواروں سے رابطہ کریں گے جن کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں۔

وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار بننے  سے متعلق سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام منتخب ایم پی ایز وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے اہل ہوں گے لیکن یہ فیصلہ پارٹی قیادت کو کرنا ہے کہ کون کس کیپیسٹی میں کام کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.