عام انتخابات: پشاور میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

73

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق پشاور انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

 

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر دفعہ 144 15 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے، اس دوران کسی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد رہے گی جبکہ اس دوران لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

 

واضح رہے کہ 3دن پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 فروری کے عام انتخابات میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب بھر میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

 

محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار، کارنر میٹنگ سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، لہٰذا صوبے میں فی الفور 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.