مسائل جتنے بھی سنگین ہوں شیر مقابلہ کرے گا:حمزہ شہباز

10

لاہور:مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل جتنے بھی سنگین ہوں شیر مقابلہ کرے گا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت میں اندرون لاہور کےعلاقے دہلی گیٹ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ریلی نکالی، ریلی میں مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یلی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  مسائل جتنے بھی سنگین ہوں شیر مقابلہ کرے گا۔

شہباز شریف نے پہلے دور میں جو نوجوانوں کو لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا، کامیاب ہو کر اسے دوبارہ شروع کریں گے، اس ملک کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، مسلم لیگ ن کے دور اقتداد میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، اب ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے ۔ 8فروری کو کامیاب ہوکر ملک سے مہنگائی اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو میٹروبس، اورنج ٹرین اورپی کے ایل آئی جیسے شاندار ہسپتال جیسے منصوبوں کا تحفہ دیا جبکہ  مسافروں کے آرام دے سفر کیلئے موٹروے کی تعمیر بھی ہمارے دور میں ہی کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.