باجوڑ: بیلوٹ فرش تحصیل ماموند میں پولیس گاڑی کے پاس بم دھماکہ کے نتیجے میں5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے، دھماکا پولیس کے ٹرک کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے سے پولیس کا ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی کسی دہشت گروہ نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.