نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد

84

شارجہ: نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔  امارات کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.