190 ملین پاؤنڈزکیس کی تحقیقات میں نیا رخ،سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال کا نیب ٹیم کے سامنےنیا انکشاف

127

اسلام آباد:190 ملین پاؤنڈز سیکنڈل میں  زبیدہ جلال نے نیا انکشاف کردیا، ان کا بیان تفتیشی رپورٹ کا حصہ بن گیاہے۔190 ملین پاؤنڈزسیکنڈل کی تحقیقات میں نیب ٹیم نے زبیدہ جلال کے بیان کو اپنی تفتیشی رپورٹ کا حصہ بنالیا ۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ممبران نے 190ملین پاؤنڈزکی تحقیقات کرانے کی سفارش کی تھی، زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کوبتایا میں نے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔

زبیدہ جلال  کے مطابق اصرار کے باوجود   اس سنجیدہ معاملے پربغیر کسی بحث کے ایجنڈا منظورکرلیاگیا اور 190 ملین پاؤنڈز معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زبیدہ جلال کا مؤقف تھا 190ملین پاؤنڈز پاکستان کا اثاثہ ہےواپس آنا چاہیے، بیشترارکان کابینہ کا کہنا تھا 190 ملین پاؤنڈز واپس لینےکی بات کرنی چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین  کابینہ ممبران نیب تحقیقات میں شامل ہوئے اور اپنے اسی مؤقف کو دہرایا۔ 190 ملین پاؤنڈز کا  معاملہ کچھ کابینہ ارکان کے شدید تحفظات کے باوجود منظور کیاگیا۔

تبصرے بند ہیں.