استحکام پاکستان پارٹی کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورتی بیٹھک،جہانگیر ترین نے اہم ہدایات جاری کردیں

50

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی  ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کے حوالے سے مشاورتی بیٹھک ہوئی۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین نے  اہم ہدایات جاری کردی ہیں کہ الیکشن کے حوالے سے کیا لائحہ عمل ہوگا۔

 

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اور دیگر شریک تھے۔

ترجمان آئی پی پی کے مطابق اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت  ہوئی۔ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.