آزاد تجارتی معاہدے کی راہ ہموار، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق

62

اسلام آباد:خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہوگئی ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق کرلیاگیاہے۔مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس بارے میں نگران  وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی  کاکہنا ہےکہ  خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا۔

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منظوری ہونے پر جی سی سی کا 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی سرمایہ کاری معاہدہ ہو گا۔جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.