تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت ، تین سال میں 2کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

46

اسلام آباد : تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے،۔  تین سال میں 2کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری  ہوگی۔ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کمپنیوں سے بولیاں طلب  کی گئی ہیں۔

 

کمپنیاں ابتدائی طور پر تین سال میں 2کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے بولیاں کھول دی گئی ہیں ۔ جس میں 10بلاکس سے تیل و گیس کی تلاش کیلئے کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق  مجموعی طور پر 6 آن شور بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئی ہیں ، کمپنیاں ابتدائی طور پر تین سال میں 2کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ہر کمپنی متعلقہ بلاک کے علاقے میں سماجی سرگرمیوں پر سالانہ 5 لاکھ 40ہزار ڈالر خرچ کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.