سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

25

اسلام آباد :سائفر کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت جمعہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع نہیں  کرایا جاسکا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین صبح نو بجے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کریں گے، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن عدالت میں جمع نہ ہونے کے باعث فیصلہ کیا گیاہے۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹیفکیشن صبح جمع ہونے کی صورت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین جیل میں سماعت کا فیصلہ کریں گے

تبصرے بند ہیں.