ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

79

کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 نومبر کو ختم ہفتے میں 9.05 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 نومبر تک 12.39 ارب ڈالر رہے۔

 

اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.25 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.35 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.13 ارب ڈالر رہے۔

 

اعدادوشمار کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران  کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ ذخائر  5 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز پر پہنچ  گئے جو  گزشتہ ہفتے  5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرزکی سطح پر تھے۔

تبصرے بند ہیں.