پانچ سو درہم کا نیا نوٹ متعارف، لین دین کے لیے دستیاب

129

امارات: 500 درہم کا نیا نوٹ متعارف کرادیاگیا ہے ۔ یہ نوٹ  لین دین کے لیے دستیاب  ہے۔امارات کے سینٹرل بینک کی جانب سے پولیمر سے تیار کردہ 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے، نوٹ پر ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی و سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے ہیں۔

اماراتی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ لین دین کے لیے دستیاب ہے۔نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں ’تیرا‘ پویلین کی تصویر ہے، جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو واضح کر رہی ہے۔

نوٹ کے دوسری  طرف  دبئی کے فیوچر میوزیم کی تصویر ہے، جو ماضی کو مستقبل سے جوڑنے والے فن تعمیر کا انوکھا شاہکار ہے۔اس کےعلاوہ  اماراتی ٹاورز اور برج خلیفہ ان میں سے ایک ہے۔

تبصرے بند ہیں.