نیویارک:امریکی فوجی طیارہ جاپان کے سمندر میں گرکرتباہ ہوگیا ہے۔ امریکی فوجی طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزیرے کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو ا۔
مطابق مغربی جاپان میں ایک امریکی فوجی طیارہ V-22 اوسپرے سمندر میں گر کر تباہ ہوا اس میں 8 افراد سوار تھے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کے مطابق جب جہاز سمندر میں گر رہا تھا تو اس طیارے کے بائیں انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ابھی اس حادثے کے بارے میں بتانے کے لیے زیادہ تفصیلات نہیں ہیں کیونکہ ابھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.