لاہور: پنجاب میں سموگ کی صورتحال بدستور بر قرار ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا جبکہ گجرانوالہ پاکستان میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
سموگ اور فوگ کے امتزاج نے موسم کی صورتحال کو مزید خراب کردیا،مضر صحت فضا میں سانس لینا دشوار ہوگیا۔
وسطی پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی خطرنا ک حد تک عبور کر گئی، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 445ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گجرانوالہ میں 354 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 263 ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ بھارتی دارالحکومت دہلی اور کولکتہ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے اور تیرے نمبر پر آ گیا۔
تبصرے بند ہیں.