بابر اعظم، شاہین آفریدی سے پہلی پوزیشن چھن گئی، آئی سی سی رینکنگ جاری

109

دبئی: لگ بھگ ڈھائی برس سے نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے آئی سی سی ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابر اعظم  دوسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپنر شبمن گل نمبر ون پر براجمان ہوگئے۔

 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شبمن گل کے 830 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے جبکہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

 

اس کے علاوہ پاکستان کے فخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبر موجود ہیں جب کہ افغانستان کے ابراہیم زادران سات درجے بہتری کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی بھی ایک ہفتہ پہلی پوزیشن پر رہنے کے بعد اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے۔اب بھارت کے محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

 

آل راؤنڈر رینکنگ
آئی سی سی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

اس کے علاوہ افغانستان کے راشد خان کا چوتھا نمبر ہے۔

تبصرے بند ہیں.