زرداری کی چودھری شجاعت کو انتخابی اتحاد کی پیشکش، ہماری ن لیگ سے بات چل رہی ہے: صدر ق لیگ

140

 

لاہور : سابق صدر آصف  زرداری نے ق لیگ کو وفاق اور پنجاب میں انتخابی  اتحاد کی پیشکش کردی ہے۔صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے جواب دیا کہ ہماری ن لیگ سے بھی بات چل رہی ہے۔

 

چودھری شجاعت نے کہا کہ چودھری سرور بیرون ملک ہیں ،پارٹی کےساتھ مشاورت کےبعد جواب دوں گا۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں محاذ آرائی  ٹھیک نہیں۔میں نواز شریف سے بھی بات کروں گا۔

 

سابق صدر آصف زرداری نے جوابدیا کہ محاذ آرائی ہماری طرف  سے نہیں ہورہی،شاید ن لیگ ساتھ نہیں چلنا چاہتی۔

تبصرے بند ہیں.