"آپ اس عہدے کے اہل ہی نہیں”، تفتیشی افسر کے بغیر بلائے روسٹم پر آنے پرچیف جسٹس کی پراسیکیوٹر کی سرزنش

128

 

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران چیف جسٹس فائز عیسی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کی سرزنش کر دی۔

 

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آپ پراسیکیوٹر بننے کے اہل ہی نہیں ہیں۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار تفتیشی افسر کے روسٹم کے آنے پر کیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پولیس اہلکار کو بلایا نہیں تو یہ چھلانگ لگا کر آگے کیوں آ گیا؟ کیا یہ کوئی مجسٹریٹ کی عدالت ہے؟ وہاں بھی ان کا یہی کنڈکٹ ہوتا ہے۔

 

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کو تو ہم سمجھا رہے ہیں لیکن آپ پولیس اہلکارکیخلاف شکایت کرینگے۔مقدمہ میں ایک ہی گواہ ہے مناسب ہوگا ٹرائل جلد مکمل کروا لیں ۔

 

سپریم کورٹ نے مانسہرہ میں قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

تبصرے بند ہیں.