نگران وزیر اعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، نگران نگران ہی ہوتا ہے، انتخابات 2 ماہ تک ہو جانے چاہئیں:خواجہ آصف
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ انتخابات ایک سے 2 ماہ میں ہو جانے چاہئیں کیونکہ کوئی نئی حلقہ بندیاں نہیں ہو رہیں، نواز شریف انتخابات سے قبل ضرور پاکستان آئیں گے۔خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کا اطمینان ہے کہ 4 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی 2 یا 3 سال میں فارغ کر دی جاتی تھی۔ پی ٹی آئی ہمیں 20 سال پہلے والے سیاسی اور معاشی بحران کے طرف لے گئی ہے۔ جمہوریت میں وزیر اعظم کا آنا جانا لگا رہتا ہے، برطانیہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ اسمبلی عوام کی خواہشات کے مطابق بنی جو ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لے کر آئے۔ ملک کی معیشت جب تک درست سمت میں نہیں جائے گی سیاست کبھی مستحکم نہیں ہو گی، نگران وزیر اعظم کے نام میں کوئی دلچسپی نہیں، نگران نگران ہی ہوتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.