فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی سپورٹ جاری رکھے گی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات

70

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان نے ملاقات کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حمزہ خان کو ملک کیلئے شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔سپہ سالار نے کہا آپ جیسے لوگوں پر ہم سب فخر کرتے ہیں، آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیت کو بھی واضح کرتی ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی سپورٹ جاری رکھے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، توجہ، لگن اور محنت سے کوئی ایسا کام نہیں جو پاکستان نہ کرسکے۔

تبصرے بند ہیں.