اسلام آباد:سابق گورنر پنجاب اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے کہاکہ نگران سیٹ اپ ن لیگ کی مرضی سے بالکل نہیں آئے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ نگران سیٹ اپ ن لیگ کی مرضی سے بالکل نہیں آئے گا۔ان کاکہنا تھا کہ مارشل لا میں بھی لوگوں کی ایسے تضحیک نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کے ہاتھ میں بڑی طاقت ووٹ ہے۔ نواز شریف پہلے نااہلی ختم کرالیں اورپھر اسحاق ڈار کا نام لیں۔ نگران وزیر اعظم کی تعیناتی الیکشن کمیشن کرے گا۔ موجودہ حالات سے لگ رہا ہےکہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے۔
مجھے تو ن لیگ کا ہر تیسرا شخص نگران وزیر اعظم لگ رہا ہے۔ان لوگوں نے اپنے کیسز ختم کرائے،مرضی کے قوانین بنائے، آئین کی خلاف ورزی کی۔ سپریم کورٹ کافیصلہ نہیں مانا گیا آئین توڑا گیا۔ نواز شریف تو وطن واپس آنے سے کترارہے ہیں۔
ہرسیاسی جماعت کو الیکشن کرانے کی جلدی ہونی چاہئے۔سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں تاخیری حربے نہیں استعمال کرنے چاہئیں۔ یہ تودرست ہے کہ جب تک بیلٹ پیپر پر بلے کانشان ہے الیکشن نہیں ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.