شاہراہ بلتستان پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

65

 

اسکردو: اسکردو میں شاہراہ بلتستان پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

یہ افسوسناک واقعہ جگلوٹ سکردو روڈ پر شنگس کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائڈنگ کار پر ہوئی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے۔

 

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

 

پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.