ذخیرہ اندوزوں کی اب خیر نہیں :پنجاب  میں آٹا ،چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ  ،مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا

22

 لاہور:پنجاب  میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ  کیاگیا ہے ۔ نیونیوز کے مطابق  پنجاب  میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

 

 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ اس  اجلاس میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا۔

 

 

چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ آٹا اور چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قابل قبول نہیں۔ اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے   افسران کو ہدایت کی کہ  موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔اشیاء کی قیمتوں کیساتھ انکی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

 

تبصرے بند ہیں.