یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں،معمولات زندگی شدید متاثر، روم اوروینس سمیت 10 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ

60

روم:یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ اس وجہ سے اٹلی میں ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے اوراس وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

 

اینٹی سائیکلون سسٹم سر بیرس کے باعث یورپ کے متعدد شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت روم اوروینس سمیت 10 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

اٹلی میں شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے 44 سالہ شخص چل بسا۔ سپین کے کچھ علاقوں، فرانس ، یونان ، کروشیا اور ترکی میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔شدید گرمی کی وجہ سےمعمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں اور لوگ ٹھنڈی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ حکام نے لوگوں کوبلاضرورت گھر سے نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.