آلائشوں کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے،حافظ نعیم مطمئن ہو ہی نہیں سکتے: میئرکراچی مرتضی وہاب

76

 

کراچی:میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔انہوں نے عیدا لاضحی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ شہر بھر کے 25 ٹاؤنز میں 110 مقامات پر آلائشیں جمع کی جائیں گی۔

شہری آلائشوں سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1128 پر رابطہ کریں۔5 روز کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جائے گا۔آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے 3 لینڈ فل سائٹس تیار کی ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ بروقت کچرا اٹھانے کیلئے سالڈ ویسٹ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔بغض کی عینک پہنے افراد کو کہتا ہوں شرارتیں چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم اپوزیشن لیڈر ہیں وہ حکومت سے مطمئن ہو ہی نہیں سکتے۔

تبصرے بند ہیں.