کراچی: ملک بھر میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان شروع ہو گیا ہے اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 262 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی تاہم بعدازاں یہ 63 پیسے اضافے کے بعد 262.51 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 269 روپے کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 17 روز میں ڈالر کی نسبت روپے کی قیمت میں 5.31 فیصد اضافہ ہوا تھا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت تکنیکی بنیادوں پر کم ہوئی تھی۔
منگل کے روز ایک موقع پر ڈالر کی قدر 62 پیسے کے اضافے سے 262 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 63 پیسے کے اضافے سے 262.51 روپے پر بند ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.