فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کمی

66

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 64 ہزار 780 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 837 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرے بند ہیں.