تشدد نہیں کیا گیا، مگر رویہ افسوسناک تھا، فواد چوہدری کی کمرہ عدالت میں گفتگو

37

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا لیکن رویہ افسوسناک تھا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں گرفتار کرنے والوں کو نہیں جانتا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔
فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللہ کی مثال سامنے ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوسناک ہوا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔ 

تبصرے بند ہیں.