پی ایس ایل 8 کیلئے تمام فرنچائزز نے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑی منتخب کر لئے

37

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے تمام فرنچائزز نے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں خرم شہزاد اور حارث سہیل کو منتخب کیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے افغانستانی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر رچرڈ گلیسن کو متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔ 
لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں احسن بھٹی کا انتخاب کیا ہے جبکہ سیم بلنگز، شین ڈیڈسویل اور کوشل مینڈس کو متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں ٹام کیورین اور ظفر گوہر جبکہ متبادل کے طور پر گس اٹکنسن اور ٹائیمل ملز کو پک کر لیا۔ کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں بین کٹنگ اور موسیٰ خان جبکہ فیصل اکرم کو بطور متبادل پک کیا۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں قیس احمد اور سعود شکیل کو منتخب کیا ہے جبکہ ڈوین پریٹوریس، ول جیکس اور نووان تھیشارا کو بطور متبادل کوئٹہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 
ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں کیرون پولارڈ اور عماد بٹ جبکہ متبادل کے طور پر وین پارنیل اور اظہار الحق نوید کو منتخب کیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.