نیویارک: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکرز کیلئے نامزد ہالی ووڈ فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی شریک پروڈیوسر بن گئیں۔
آسکرز کیلئے نامزد ہونے والی پاکستانی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ کے بعد ملالہ یوسفزئی کو امریکی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل کر لیا گیا ہے۔
اس شارٹ ڈاکیومنٹری کی کہانی ایک ایسے امریکی میرین افسر پر مبنی ہے جومسلمانوں کی عبادت گاہ مسجد کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ بناتا ہے تاہم اس منصوبہ بندی کے دوران کئی مرتبہ مسجد جانے اور مسلمانوں سے متاثر ہو کر اس کا دل بدل جاتا ہے اور وہ مسجد کو بم سے اُڑانے کے بجائے اسلام قبول کر کے مسلمان ہوجاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ نے لکھا کہ ’جب میں نے پہلی بار یہ فلم دیکھی تو اس نے میرا ذہن کھول دیا اور میرا نقطہ نظر بدل دیا، مجھے امریکی ہدایتکار جوشوا سیفٹیل کی ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی حمایت کرنے پر فخر ہے، یہ نجات کے بارے میں ایک طاقتور اور سچی کہانی ہے‘۔
When I first saw this film, it opened my mind and changed my perspective. I am honoured to support @JSeftel's Stranger at the Gate, a powerful true story about redemption. Watch the Oscar shortlisted doc here: https://t.co/EViPKv3ymZ
— Malala Yousafzai (@Malala) January 16, 2023
خیال رہے کہ امریکی میرین افسر رچرڈ میک کینی اب مذکورہ مسجد کے صدر ہیں اور عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.