پشاور: (محمد عالمزیب) پولیس نے امن وامان برقرار رکھنے کے لئے 7 تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کیا ۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 23مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،گرفتار افراد میں افغان باشندے اور رہزن گروہ کے ارکان شامل ہیں، ملزمان سے 2کلاشنکوف، 3پستول ، 9ہزار کارتو س،11کلوچرس برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2موٹر سائیکل، 36موبائل فونز اور ایک گاڑی بھی برآمدکی گئی ہے ,سر چ آپریشن تھانہ گلبہار پھندو تاتارا متنی خزانہ اور خیبر لنڈی کوتل کے علاقوں میں کیا گیا ، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.