اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

11

اسلام آباد:ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے  نماز جمعہ اجتماعات  کیلئے وفاقی دالحکومت  میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

 

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی چیک پوسٹس قائم کی گئی  ہیں ، شہر میں  داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، تمام مساجد امام بارگاہوں کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔

 

پولیس کے مطابق تمام ایس ایچ اوز ناکہ جات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،شہر بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہئے گی۔

تبصرے بند ہیں.