اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بنوں آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا ، فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا ۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایس ایس جی ہیڈکوارٹز اور وزیرستان کا دورہ کیا ۔ جس سے فوج ، عوام اور دہشت گردوں سب کو مضبوط پیغام گیا ۔ آرمی چیف نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دے دیا ، آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا ، آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا ، بنوں آپریشن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد مارے جانے سے کالعدم ٹی ٹی پی بھی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.