کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر سے 4 لاشیں برآمد

20

کراچی: ملیر شمسی سوسائٹی کے ایک گھر سے ماں اور 3 بچیوں کی لاشیں برآمد ۔

 

پولیس کے مطابق ، فواد نامی شخص نے ممکنہ طور پر بیوی اور بچوں کو قتل کیا ، ملزم خود بھی زخمی ہے جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

لاشوں کی شناخت 10 سالہ ثمرہ ، 12 سالہ فاطمی اور 16 سالہ نیہا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

 

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ، مقتولین کو چھری کے وار سے قتل کیا گیا ہے ، مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچیاں شامل ہیں ، ایک خاتون شدید زخمی ہیں ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جب کہ اطراف میں لگے کیمروں کی بھی فوٹیج حاصل کی جائے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.