نئی لالی وڈ فلم رنگ عشقے دا سنیما گھروں کی زینت بننے کو تیار

14

لاہور : نئی لالی وڈ فلم رنگ عشقے دا  کا ٹریلر اور گانوں کی لانچنگ تقریب سجائی گئی، تقریب میں  شوبز انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کی رونق بڑھائی۔ 

 
عشق اور محبت کی لازوال داستان  پر بنےوالی نئی پاکستانی پنجابی فلم رنگ عشقے داکے گانوں اور ٹریلر کی لانچنگ تقریب  لاہور کے مقامی سینما میں ہوئی، فلم میکرز کا کہنا ہےاس کہ ناصرف  اس فلم کی  موسیقی بلکہ ڈائیلاگز بھی فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنا لیں  گے ۔
 
 فلم کی کاسٹ میں اداکارہ مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم، زاریا خان، علی عباس سید سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔پنجاب کے خوبصورت رنگ سمیٹے فلم "رنگ عشقے دا” تیئیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔
 

تبصرے بند ہیں.