فخر زمان بھارت کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں: بابراعظم

40

میلبورن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے اس لئے وہ بھارت کے خلاف پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 20 اوورز کا مقابلہ چاہتے ہیں لیکن موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ترتیب دے رکھی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کریں گے۔ 
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بطور کھلاڑی سب سے اچھے طریقے سے ہی ملنا چاہئے، جہاں تک میچ کی بات ہے تو ٹی 20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوتی ہیں اور کسی حریف کو بھی کمزور نہیں سمجھا جا سکتا۔ 
فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں جس کے باعث بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے البتہ شان مسعود کی تمام رپورٹس کلیئر ہیں اور وہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.