انگلینڈ نے پاکستان سے کل کی شکست کا بدلہ لے لیا

15

کراچی: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں باؤلرز اور فیلڈرز کے بعد پاکستانی بلےباز بھی ناکام ہوگئے ہیں۔ شان مسعود کے علاوہ کوئی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا اور انگلینڈ نے کل کی شسکت کا بدلہ لے لیا۔

 

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جوکہ غلط ثابت ہوا۔ انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کو خوب پھینٹی لگائی اور مقررہ 20 اوورز میں انگلینڈ 221 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 158  رنز بناسکی۔

 

222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی چار کھلاڑی 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد شان مسعود اور خوشدل شاہ کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنے لیکن یہاں خوشدل شاہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بلے باز شان مسعود نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کروایا گیا۔شان مسعود نے 40 گیندوں پر 66 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ محمد نواز 19 ،حارث رؤف 4 رنز بناسکے۔

قبل ازیں انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو 18 رنز پر اوپنر فل سالٹ 8 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مہمان ٹیم کے 82 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ڈیوڈ ملان 14 رنز اور الیکس ہیلز کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے وِل جیکس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

تین وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر نے بہترین بیٹنگ کی۔ بلے باز بین ڈکٹ 69 اور ہیری بروک 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے گئے۔

 

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سب سے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 62 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.